اسلام آباد میں سابق سفارت کار کی بیٹی کے قتل کا ملزم ظاہر جعفر پولیس کو بھٹکانے کی کوششں کررہا ہے، دو روز ہوگئے، اب تک باضابطہ بیان نہیں دیا۔
ملزم تفتیشی ٹیم کے سوالات پر کیس سے ہٹ کر غیر ضروری جواب دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں 28 سالہ لڑکی کے ہولناک قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مکان سے آہنی کلپ، خون آلود چاقو، پستول اور 100 سے زائد گولیاں برآمد کرلی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر سے پستول برآمد ہوا جس میں گولی پھنسی ہوئی تھی، گولی پھسنے کی وجہ سے پستول نہیں چلا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ لڑکی کے قتل کے ملزم ظاہر کو موقع واردات سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم ظاہر جعفر کا تعلق بزنس فیملی سے ہے برطانیہ سے پڑھ کر آیا۔
ایس ایس پی نے کہا کہ جب ملزم کو گرفتار کیا اس وقت وہ نشے میں بالکل نہیں تھا، گرفتاری کے وقت ملزم مکمل ہوش و حواس میں تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم برطانیہ یا جن ملکوں میں گیا وہاں سے بھی کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، مقتولہ اور ملزم کے والدین، ملزم کے گھر کے 2 سیکیورٹی گارڈز کے بیانات قلم بند کرلیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ فارنزک ٹیم نے تمام شواہد موقع سے اکٹھے کرلیے ہیں، تمام شواہد، مقتولہ اور ملزم کے سیمپل ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے لیب ارسال کردیئے گئے۔
Comments are closed.