بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تتہ پانی کے مقام پر شاہراہ قراقرم پر ٹریفک بحال

تتہ پانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ شاہراہ قراقرم پر ٹریفک بحال کردیا گیا، لال پڑی پر بحالی کا کام جاری ہے۔

پولیس کے مطابق شاہراہ قراقرم کے 9 میں سے 8 مقامات بحال ہوگئے۔

اس سے پہلے محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کا کہنا تھا  کہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اور ورکس ڈپارٹمنٹ نے رات دن کام کرکے گلگت استور روڈ کو بحال کیا ہے اور اس شاہراہ پر ہر قسم کی ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں شاہراہِ قراقرم پر 9 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے بعد شاہراہِ قراقرم کھولنے کا کام صبح سویرے سے جاری ہے، جبکہ گلگت استور روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ہے۔

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق شاہراہِ قراقرم پر 7 مقامات پر لینڈ سلائیڈ نگ کے باعث آنے والا پہاڑی ملبہ صاف کر دیا گیا، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی ٹیمیں روڈ کی بحالی میں مصروف ہیں۔

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ مزید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نہیں ہوئی تو سڑک جلد کھول دی جائے گی، ایف ڈبلیو او، این ایچ اے اور ضلعی آفیسر موقع پر بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.