منگل11؍شوال المکرّم 1444ھ2؍مئی 2023ء

اسلام آباد میں غریب خاندانوں کو مفت شادی ہال فراہم کرنے کا ہمدردانہ اقدام

اسلام آباد میں ایک مسجد نےمستحق خاندانوں کی مدد کے لیے ایک شادی ہال قائم کیا ہے۔

مسجد رحمت للعالمین F/8 نے مستحق خاندانوں کو اپنی بیٹیوں کی شادیاں عزت اور وقار کے ساتھ کرنے میں مدد کے لیے مفت شادی ہال فراہم کرنے کا اقدام اُٹھایا ہے۔

اس ہمدردانہ اقدام کا مقصد مستحق خاندانوں کے خصوصی دن کو اور بھی یادگار بنانا ہے جس میں ایک مفت شادی ہال کے ساتھ ساتھ یتیم اور مستحق دلہنوں کے مہمانوں کو کھانا پیش کرنے کے لیے برتن، میز، کرسیاں اور تربیت یافتہ ویٹر  بھی فراہم کیے جائیں گے۔

یہ اقدام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ نوبیاہتا دلہنوں کو عزت اور وقار کے ساتھ ان کے نئے گھروں میں بھیجا جائے۔ 

مسجد رحمت العالمین F/8 کی جانب سے اُٹھائے گئے اس ہمدردانہ اقدام کا مقصد یہ بھی ہے کہ غریب خاندانوں پر مالی بوجھ نہ پڑے اور وہ اس قابل ہوں کہ اپنے اس خاص موقع کو خوشی اور احترام کے ساتھ منا سکیں۔

اس ہال میں ایک شادی کی تقریب کے لیے 3 گھنٹے کا وقت مقرر کیا گیا ہے اور مسجد انتظامیہ والدین کو اجازت دیتی ہے کہ وہ یا تو اپنی بیٹی کا نکاح خود کروائیں یا تقریب کے لیے اپنی پسند کے خطیب کا انتخاب کریں۔

اس حوالے سے مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے ممبر قمر کا کہنا ہے کہ مسجد تجویز کرتی ہے کہ تقریب میں شرکت کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے خاندانوں کو مہمانوں کی تعداد کو 100 یا 120 افراد تک محدود رکھنا چاہیئے، جن میں مرد اور خواتین کی تعداد یکساں ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ شادی کی تقاریب میں مذہبی تعلیمات کے اسراف سے گریز کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کو ترجیح دینی چاہیئے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک کامیاب تقریب کو یقینی بنانے کے لیے خاندان کے تین مرد اور تین خواتین کو انتظامی ذمہ داری لینی چاہیئےجبکہ ایک مرد اور ایک عورت کو تقریب کی نگرانی کے لیے مقرر کیا جائے اور ساتھ ہی اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ مسجد کی انتظامیہ شادی کی تقریب میں شرکت نہ کرے۔

ہال کی بکنگ کروانے کے لیے مستحق والدین مسجد کی انتظامیہ کمیٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.