ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

ریڈ زون میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق اس وقت تمام راستے کھلے ہیں، آمد و رفت میں کوئی رکاوٹ نہیں، وفاقی پولیس نے فیض آباد پر نفری بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کردی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا متفقہ فیصلہ سنایا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے تمام ایس ایچ او، ڈی ایس پی اور ایس پی فیلڈ میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ دوپہر 2 بجے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.