وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک میں طلبہ کی جانب سے پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔
ڈی چوک پر احتجاج کرنے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی پالیسیاں شفاف نہیں۔
طلبہ نے مطالبہ کیا کہ میڈیکل میں داخلے کا فزیکل ٹیسٹ لیا جائے اور ساتھ ہی طلبہ نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
احتجاج کرنے والے طلبہ نے مزید کہا کہ پی ایم سی کی حالیہ پالیسیز ناقابلِ قبول ہیں، میڈیکل کی تعلیم سے طلبہ کو ٕمحروم نہیں کیا جا سکتا۔
Comments are closed.