اسلام آباد میں جامعہ حفصہ کے منتظمین اور سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مولاناعبدالعزیز کے خلاف مقدمہ پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے پر درج کیا گیا۔
مقدمہ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے، لوگوں کو اکسانے اور خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالعزیز نے جامعہ حفصہ کے باہر پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دی تھیں، پولیس اہلکار جامعہ حفصہ سے امارات اسلامی کا پرچم اتروانے کے لیے پہنچے تھے۔
Comments are closed.