جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اسلام آباد، کورونا کے بڑھتے کیسز، ایس او پیز کی خلاف ورزی

 اسلام آباد میں  کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، میٹرو بس میں سفر کرنے والے حکومت کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ضعیم ضیاء کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 538 مثبت کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی شرح 7.8 فی صد رہی۔

دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث گجرات اور حافظ آباد کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس بڑھتے کیسز کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جبکہ بسوں میں سفر کرنے والے افراد نہ تو ماسک پہن رہے ہیں اور نہ ہی ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضعیم ضیاء کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ  شہری کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7اعشاریہ 8 فیصد رہی، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 61 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 8 فیصد رہی، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 61 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 495 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 61 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ اس بیماری سے1 ہزار 634مریض شفایاب ہوئے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والوں کی جانب سے بھی اپیلی کی گئی ہے کہ اگر پاکستان میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ’ویکسین کو ہاں، کورونا کو ناں‘ کہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.