بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسفندیار ولی خان کی یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے سینیٹر منتخب ہونے پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے ایک بیان میں اسفند یار ولی خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد وزیراعظم عمران خان عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت جمہوریت کی جیت ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد ہی قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم میں اراکین قومی اسمبلی نے بھی فیصلہ سنا دیا۔

سربراہ اے این پی نے کہا کہ حکومت کے خاتمے کے لیے جاری جدوجہد میں مزید تیزی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات حکومت کے خاتمے کی جانب بڑا قدم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.