وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بہت دباو آئے کہ اسرائیل کو تسلیم کرلیا جائے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران شیریں مزاری نے کہا کہ فلسطین کو انصاف ملنے تک اسرائیل سے متعلق سوچا بھی نہیں جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ افسوس ہے او آئی سی میں فلسطین اور کشمیر کے لیے آواز نہیں اٹھائی جاتی۔
شیریں مزاری نے کہا کہ مسلم ممالک کو کم از کم فلسطین اور کشمیر کے لیے آواز تو اٹھانی چاہیے، بھارت اور اسرائیل نے انسانی حقوق کے قوانین کی دھجیاں اڑادی ہیں۔
Comments are closed.