جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیل کا غزہ میں سب سے بڑی اسلحہ ساز فیکٹری پکڑنے کا دعویٰ

اسرائیل نے غزہ میں اب تک کی سب سے بڑی اسلحہ ساز فیکٹری پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ فیکٹری میں سو کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کیے جاتے تھے، فیکٹری سے بڑی تعداد میں تیار میزائل برآمد ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فیکٹری وسطی غزہ کے البوریج کیمپ میں زیرِ زمین تھی، فیکٹری 30 میٹر گہرائی میں سرنگوں کے وسیع نیٹ ورک سے جڑی تھی۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ سرنگوں کے ذریعے فیکٹری سے تیار اسلحہ غزہ کے تمام حصوں تک پہنچتا تھا، فیکٹری سے بڑی تعداد میں مارٹر شیل اور گولہ بارود، ڈرون، تیار راکٹ، رہنمائی کا نظام اور دیگر جنگی آلات بھی ملے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے البوریج کیمپ کے علاقے میں حماس کے کئی ارکان کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.