بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسرائیل میں پہلی بار عالمی ادارہ صحت کی کانفرنس، 53 ممالک کی شرکت

اسرائیل میں پہلی بار عالمی ادارہ صحت کی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں یورپی وزرا اور اعلیٰ ماہرینِ صحت نے شریک ہیں۔

آج سے شروع ہونے والی کانفرنس تین دن تک تل ابیب میں جاری رہے گی، کانفرنس کے دوران یورپ میں صحت کی صورتحال کی بہتری کے لیے مشترکہ منصوبے پر بات چیت ہوگی۔

ساتھ ہی ساتھ صحت کے بحران اور علاقائی تعاون سمیت دیگر معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کانفرنس میں 53 ممالک کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.