اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی میں مختلف ممالک کے شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ارجنٹائن کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں حماس کی کارروائیوں کے دوران ارجنٹائن کے 7 شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ 15 شہری تاحال لاپتہ ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی جانب سے بھی اسرائیل میں 18 تھائی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
تھائی لینڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں جاری جھڑپوں میں کم از کم 18 تھائی شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے متعدد شہریوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔
تھائی لینڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ حماس تھائی یرغمالیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا، اسرائیل میں موجود تھائی شہریوں کا کسی تنازع سے لینا دینا نہیں، اسرائیلی حکومت تھائی شہریوں کی بحفاظت بازیابی میں مدد کرے۔
Comments are closed.