اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد ہزاروں اہل غزہ سڑکوں پر نکل آئے اور خوب جشن منایا۔
غیر ملکی ذرائع بلاغ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 روز سے جاری جنگ کے بند جنگ بندی ہوگئی جس کا اعلان ہوتے ہی غزہ کے مسلمان سڑکوں پر نکل آئے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 روز سے جاری جنگ میں 250 سے زائد فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ حماس کے جوابی حملوں میں درجنوں اسرائیل بھی ہلاک ہوئے۔
جمعرات کی شب اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے جنگ بندی کی منظور دی۔
جنگ بندی کے بعد سے فلسطینی گزشتہ رات سے سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں اور جنگ بندی کو اسرائیل کی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔
فلسطینی “اللہ اکبر۔۔اللہ اکبر” کے نعروں کے ساتھ سڑکوں پر مارچ کر رہے ہیں جب کہ جنگ زدہ علاقوں سے ہجرت کرنے والے اہل غزہ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔
ایک فلسطینی شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “آج ہر فلسطینی جنگ بندی کو عیدالفطر کی خوشیوں کے طور پر منا رہا ہے”۔
Comments are closed.