پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ میں داخلے کی کوشش، گولہ باری سے کئی رہائشی عمارتیں تباہ

غزہ پر فضائی بمباری کے بعد اسرائیل زمینی حملوں پر اتر آیا، اسرائیلی فوج نے غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، ٹینکوں نے جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں میں گولہ باری کرکے کئی رہائشی عمارتیں تباہ کر دیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے رات کو زمینی حملے کی دھمکی دی تھی، زخمیوں میں شامل بچوں کی ویڈیوز نے دل دہلا دیے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے 900 بچوں سمیت 1600 لاپتا افراد کی اطلاع ملی ہے۔

غزہ میں 18 روز سے بجلی، پانی اور ایندھن کی فراہمی بند ہے، جنریٹرز کے بغیر اسپتال کام کرنے سے قاصر ہیں۔

اوکسفیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کا محاصرہ جاری رکھ کر بھوک کو جنگی ہتھیار کےطور پر استعمال کر رہا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل کی بمباری سے تقریباً 481 فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیلی فوج کی بمباری سے غزہ میں میں اب تک7 ہزار 28 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

صحافی وائل الدوحدوح کی بیوی اور بیٹی سمیت ان کا بیٹا بھی گھر پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہوا ہے۔

اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی، بمباری میں 940 بچوں سمیت 1650 فلسطینی لا پتا ہیں، امکان ہے لا پتا افراد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبوں تلے دبے ہوئے ہیں، اسرائیلی جارحیت سے 12 اسپتال، 57 طبی مرکز مکمل طور پر نا قابل استعمال ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب حماس کی جانب سے تل ابیب سمیت اسرائیلی شہروں پر راکٹوں سے جوابی حملے کیے گئے، جن میں کئی افراد زخمی ہوگئے، جبکہ حزب اللّٰہ نے اسرائیلی ٹینک کو تباہ کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.