صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی وزیر کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر کا یہ بیان ثبوت ہے کہ صیہونی ریاست اور ایٹمی قوت انتہاپسند جنونیوں کے ہاتھ میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے صیہونی ریاست کی جوہری تنصیبات پر مانیٹر فوری مقرر کرے۔ عالمی برادری، سلامتی کونسل، اسلامی دنیا دھمکی کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک سفارتی سطح پر مشترکہ مہم کا بھرپور آغاز کریں۔
خیال رہے کہ انتہا پسند اسرائیلی وزیر امیچائی ایلی یاہو نے کہا تھا کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ایک انٹرویو کے دوران سوال کے جواب میں فلسطینیوں کو آئرلینڈ یا کسی صحرا چلے جانے کا مشورہ بھی دیا۔
ادھر انتہا پسند اسرائیلی وزیر کے اس بیان سے اسرائیلی حکومت اور اپوزیشن بھی پریشان ہوگئے۔
Comments are closed.