جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیلی وزیر کا فلسطینیوں کی بے دخلی کا بیان جنگی جرم ہے: حماس

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر کا 20 لاکھ فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا بیان نفرت انگیز اور جنگی جرم ہے۔

یہ بات حماس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہی گئی ہے۔

حماس کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر سموٹریچ کا غزہ کو پارکوں میں بدلنے کا مطالبہ گھناؤنا مذاق اور جنگی جرم ہے۔

غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی سفارش اسرائیلی وزارت انٹیلیجنس نے تیار کی ہے۔

حماس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے لوگ مکمل آزادی اور اپنی زمین اور اپنے گھروں کی واپسی تک ثابت قدم رہیں گے۔

واضح رہے کہ انتہائی دائیں بازو کی مذہبی صہیونیت پارٹی کے رہنما، و اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل سموٹریچ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے ہجرت کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے تاکہ جنگ کے اختتام پر یہاں ایک مختلف صورتِ حال ہو۔

اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے 20 لاکھ فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور 2 لاکھ فلسطینیوں کو غزہ میں رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.