اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلائی کوہن جلد وسط ایشیا کے ملک ترکمانستان میں اسرائیل کے مستقل سفارتخانے کا افتتاح کریں گے۔
دارالحکومت اشغبت میں قائم ہونے والا اسرائیلی سفارتخانہ ایران کی سرحد سے صرف 12 میل کے فاصلے پر ہوگا۔
مسلم اکثریتی ملک ترکمانستان نے 1991 میں اپنی آزادی کے بعد ہی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلیے تھے۔
ایک دہائی قبل دونوں ریاستوں کے اچھے تعلقات کے تناظر میں اسرائیل نے وہاں عارضی سفارتخانہ کھولا تھا، جسے اب مستقل حیثیت دی جا رہی ہے۔
اسرائیلی سفارتخانے کی مستقل عمارت کو ایسے تعمیر کیا گیا ہے کہ اس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔
اسرائیل کی وزارت خارجہ میں یورپ اور ایشیا بیورو کے سربراہ یووال فش گزشتہ روز ہی اشغبت میں ترکمانستان کے نائب وزرائے خارجہ، وزیر داخلہ، وزیر صحت اور دیگر سے ملاقات کرکے واپس پہنچے ہیں۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تعاون سے متعلق بات چیت کی۔
Comments are closed.