بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپد کی عمان میں شاہ اردن سے ملاقات

اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپد نے آج عمان کے شاہی محل میں شاہ اردن عبداللہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شاہ اردن نے یائر لاپد سے کہا کہ امریکی تعاون سے جاری علاقائی معاشی منصوبوں میں فلسطینیوں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مشرق وسطیٰ میں استحکام قائم رہے۔

سربراہانِ مملکت نے دونوں ممالک اور اقوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل فلسطین کے صدر محمود عباس نے شاہ اردن سے ملاقات میں فلسطینی شہریوں کو علاقائی منصوبوں میں شامل کرنے کے حوالے سے بات کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.