اسرائیل کے وزیراعظم یائر لاپد نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں عیدالاضحیٰ کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔
یائر لاپد اسرائیل کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے پچھلے 5 برس میں فلسطینی صدر کو فون کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی تعاون اور امن و امان یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
محمود عباس نے ہائر لاپد کو اسرائیل کا 14واں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔
گزشتہ روز اسرائیلی صدر آئیزیک ہرزوگ اور وزیر دفاع بینی گینٹز نے فلسطینی صدر سے رم اللّٰہ میں ملاقات کی تھی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے منقطع ہوگئے تھے۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو محمود عباس کو عید کے موقع پر مبارکباد پیش کیا کرتے تھے۔
پچھلے سال صدر جو بائیڈن کے برسر اقتدار آنے کے بعد دونوں ممالک میں رابطے پھر بحال ہوگئے۔
Comments are closed.