مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کے خلاف پُرامن احتجاج پر اسرائیلی فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے سیکڑوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے پُرامن احتجاج کرنے والوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور گولیاں بھی چلائیں جس سے 270 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق زیادہ تر افراد آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے زخمی ہوئے، تقریباً 50 فلسطینی ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Comments are closed.