جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیلی فوج کے غزہ میں جنگی جرائم جاری

اسرائیلی فوج کے غزہ میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے عام فلسطینیوں کو گرفتار کیا اور انہیں بے لباس کر کے زمین پر بٹھا دیا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار افراد جنگجو اورحماس کے حامی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق میں 5 قراردادیں منظور کرلیں۔

عالمی انسانی حقوق کے مبصرین کا کہنا ہے کہ جنگی قیدیوں کی توہین عالمی انسانی چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 350 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے۔

اسرائیلی حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے، شہدا میں نصف سے زائد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.