اتوار 28؍ربیع الاوّل 1445ھ15؍اکتوبر 2023ء

اسرائیلی فوج نے حماس کے حملوں میں اپنے جانی نقصان کی تعداد بتادی

اسرائیلی فوج نے حماس کے حملوں میں اپنے جانی نقصان کی تعداد ظاہر کردی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس کے حملوں میں اب تک 1200 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں میں کم از کم 220 اسرائیلی فوجی شامل ہیں۔

اسرائیل پر حماس کے حملوں میں امریکا نے اپنے 22 شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں فضائی حملوں کا نشانہ حماس کا سرنگ نیٹ ورک ہے، حماس کی سرنگیں اسرائیل مخالف کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور آغاز کا راستہ ہیں۔

ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جو دکھائی دیتا ہے اس کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہے، اسرائیلی فضائیہ غزہ کے بہت سے علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے، حملوں میں حماس کے سینئر رہنماؤں کو ترجیحاً نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حملوں میں تمام سطحوں پر کمانڈروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو کچھ بھی حماس کا ہے، اس پر حملہ کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.