مصر، اردن اور فلسطین کے رہنماؤں نے اسرائیلی حکومت کو غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کرنے سے خبردار کر دیا۔
قاہرہ میں صدر فتح السیسی، اردن کے شاہ عبداللّٰہ اور فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملاقات کے دوران اسرائیل کو مسجد اقصیٰ کی انتظامی حیثیت برقرار رکھنے پر زور دیا۔
تینوں رہنماؤں نے مسجد اقصیٰ کی نگرانی کیلئے اردن کے تاریخی کردار کو تسلیم کیا۔
عرب ریاستوں کے سربراہان نے ملاقات میں اسرائیل کیلئے بنائی گئی پالیسی اور فلسطین اور اسرائیل کے درمیان طویل عرصے سے رکے ہوئے امن مذاکرات کو بحال کرنے کیلئے بات چیت کی۔
قاہرہ میں ہونے والی سمٹ کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان کے مطابق رہنماؤں نے اسرائیل کو یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات روکنے کا کہا ہے۔
مشترکہ بیان کے مطابق ان اقدامات سے دو ریاستی حل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
Comments are closed.