بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

اسرائیلی بمباری کے جواب میں القسام بریگیڈ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا استعمال

غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے جواب میں القسام بریگیڈ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا استعمال کیا ہے۔

القسام بریگیڈ کے مطابق اسرائیلی طیاروں پر 2 میزائل داغے ہیں۔

علاوہ ازیں رات بھر اسرائیلی بمباری کے بعد حماس کی جانب سے اسرائیلی شہر سدیروت پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک عمارت پر براہ راست راکٹ ٹکرایا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ایک بار پھر غزہ پر زمینی کارروائی کا اعلان

دوسری جانب غزہ کے کئی علاقے ملبے کے ڈھیر میں بدلنے کے بعد اسرائیل نے ایک بار پھر زمینی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے 3 لاکھ فوجی غزہ کی سرحد کے قریب پہنچا دیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس تبدیلی چاہتی ہے، اسے تبدیلی ملے گی۔

غزہ پر اسرائیل کے پانچویں روز بھی حملے جاری

علاوہ ازیں غزہ پر اسرائیل نے پانچویں روز بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حماس کے مطابق غزہ پر رات بھر کے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 30 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، اسرائیل نے رہائشی عمارتوں، مساجد، دکانوں اور فیکٹریوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق طیاروں نے گزشتہ رات غزہ میں 200 مقامات کو نشانہ بنایا جبکہ شمال میں آج صبح حماس کے 80 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.