بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسد قیصر کا FIA کا نوٹس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا نوٹس پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اسد قیصر آج پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے۔

واضح رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے اسد قیصر کو 11 اگست کو طلب کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، سیاسی و قانونی محاذ پر بھرپور مقابلہ کروں گا۔

ایک بیان میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایف آئی اے پشاور کا نوٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں  ایف آئی اے پشاور کی جانب سے نوٹس ملا ہے، ان کے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے جو وہ ایف آئی اے کے سامنے پیش کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ وہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں اور سیاسی و قانونی محاذ پر بھرپور مقابلہ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.