جمعہ4؍رجب المرجب 1444ھ27؍جنوری 2023ء

اسحاق ڈار کی کارکردگی سے پارٹی مطمئن نہیں، محمد زبیر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت کافی خراب ہے، اسحاق ڈار کی کارکردگی سے پارٹی مطمئن نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ اس وقت معاشی اشاریے خراب ہیں، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جو فیصلے آج ہوئے ہیں وہ پہلے ہونے چاہیے تھے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹی پریس کانفرنس کی، عمران نیازی جھوٹ بولنے کے عادی ہیں، عمران خان نے آج پھر ایک جھوٹ بولا، عمران خان کا موٹو اور نصب العین الٹ ہے۔

محمد زبیر نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی آئی ایم ایف کی شرط تھی، معیشت سے متعلق یہ فیصلے پہلے کر دیے جاتے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ انتخابات تو ہونے ہیں دو ماہ بعد ہوں یا چھ ماہ بعد، سی سی آئی میں فیصلہ ہوا تھا کہ انتخابات نئی مردم شماری پر ہوں گے، سی پی آئی 35 فیصد ہونے کے چانسز ہیں۔

محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ نے پہلے تین ادوار میں بھی ڈیلیور کیا تھا، مریم نواز کو اس لیے اہم کردار دیا گیا کہ وہ عوام میں مقبول ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.