وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک میں چینی کے اسٹریٹیجک ذخائر کو برقرار رکھنے کی ہدایت کردی۔
وزیر خزانہ کی زیر صدارت ملک میں چینی کی صورتحال کے جائزے کیلئے اجلاس ہوا، جس میں چینی کے دستیاب اسٹاک کی صورتحال اور مستقبل میں طلب کا جائزہ لیا گیا۔
دوران اجلاس دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے جبکہ سندھ اور پنجاب میں شوگر ملز نے گنے کی کرشنگ شروع کردی ہے۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ سیلاب کے باعث سندھ میں چینی کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہے گی۔
وفاقی وزیر نے ملک میں چینی کی دستیابی اور پیداوار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ چینی کے اسٹریٹیجک ذخائر کو برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلیے چینی کی قیمتوں کو برقرار رکھا جائے۔
Comments are closed.