cd hookups in cochise county best place for discreet hookups married gay hookup places in gloucester county nj coyote hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس، سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی

احتساب عدالت نے سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور شریک ملزمان کے خلاف نیب کے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔

نیب کے پراسیکیوٹر افضل قریشی کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ان سے استفسار کیا کہ اب آپ کی کیسی طبیعت ہے؟

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو خط لکھ دیا ۔

نیب کے پراسیکیوٹر افضل قریشی نے جواب دیا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا کرم ہے، پہلے سے کافی بہتر ہوں۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ قاضی مصباح نے کہا کہ پہلے ہم کورونا کی وباء کو ماننے کو تیار ہی نہیں تھے۔

دورانِ سماعت نیب نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ احتساب عدالت سعید احمد، منصور رضا اور نعیم محمود کی بریت کی درخواستیں مسترد کرے۔

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں زیرِ التوا اسحاق ڈار کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم سے اسحاق ڈار کا سینیٹر کا نوٹیفکیشن معطل ہے، اسحاق ڈار نوٹیفکیشن معطلی کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

ایڈوکیٹ قاضی مصباح نے استدعا کی کہ نیب کے جواب پر جرح کے لیے وقت دیا جائے۔

نیب کے پراسیکیوٹر افضل قریشی نے استدعا کی کہ ریفرنس آخری مراحل میں ہے، اس لیے سماعت جلد رکھی جائے۔

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس اور بریت کی درخواست پر دلائل کے لیے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار ریفرنس میں اشتہاری ہیں اور ان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.