سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی۔
جیو نیوز کے نمائندے مرتضی علی شاہ کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہوں گے۔
اس سے پہلے آج ہی اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ معطل کردیے۔
عدالت نے حکم دیا کہ اسحاق ڈار کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔
Comments are closed.