مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بیان مبالغہ آرائی کے مترادف قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر علوی کا استعفیٰ اس ناقابل یقین صورتحال کا کم از کم اخلاقی تقاضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت مؤثر انداز میں دفتری کام کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ رولز آف بزنس کے مطابق سرکاری کام فائلوں پر کیا جاتا ہے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جاتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط سے متعلق بیان مبالغہ آرائی کے مترادف ہے۔
Comments are closed.