گلگت بلتستان کے ضلع استور میں 3 روز سے وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش جاری ہے۔
دوسری طرف حالیہ سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام بھی جاری ہے۔
تاہم اب تک کئی علاقوں میں واٹرسپلائی، واٹر چینل اور بجلی بحال نہیں کی جا سکی۔
شاہراہ قراقرم کا گلگت چلاس سیکشن چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیاجبکہ دیگر مقامات کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں معمول سے 60 سے 70 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں اب تک 26 خاندانوں کو ریسکیو کیا گیا۔
Comments are closed.