ماہر ارضیات نے خبردار کیا ہے کہ استنبول کے نیچے موجود فالٹ لائن میں غیر معمولی تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں جو شدید ترین زلزلے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
اس زلزلے کی شدت 7.2 ہو سکتی ہے اور یہ کسی بھی وقت اور کسی بھی لمحے آ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ ترکی کا شہر استنبول میں زلزلے آنے کا سب سے زیادہ خطرہ موجود ہے۔ اس کے علاوہ شہر کا ساحلی علاقہ بھی انتہائی خطرناک زون ہے۔
ارضیات کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حکومت کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کرائی ہے کہ صورتحال کسی بھی وقت بہت بڑے سانحے کو جنم دے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر کام کرتے ہوئے خطرناک عمارتوں کو خالی کر وا کر نئی عمارتیں تعمیر کرنا ہوں گی۔ ادھر استنبول کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں 78 ہزار عمارتیں بوسیدہ ہیںجنہیں زلزلے کی وجہ سے خطرہ ہو سکتا ہے۔
Comments are closed.