جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے ہاتھ سے لکھے ہوئے نہیں ہیں، رد ہوجائیں گے۔
جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران کامران مرتضیٰ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں واپس آنا پی ٹی آئی کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اب بھی پارلیمنٹ لاجز میں رہ رہے ہیں، ان کے استعفے ہاتھ سے لکھے ہوئے نہیں، اس لیے رد ہوجائیں گے۔
جے یو آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان صوبے کی فورس استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھاکہ اس قسم کا اقدام کیا گیا تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو معطل بھی کیا جاسکتا ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اس دوران استفسار کیا کہ انقلاب کو سپریم کورٹ کے تحفظ کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟
Comments are closed.