منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

استحکام پاکستان پارٹی انتخابی نشان کی اہل نہیں، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی فی الحال رجسٹر نہیں، اس لیے انتخابی نشان کی اہل نہیں۔

سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان دینے کے معاملے پر ای سی پی کا اعلامیہ سامنے آگیا۔

ای سی پی کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ انتخابی نشان کی اہل نہیں، اس جماعت نے پارٹی الیکشن کرایا اور نہ ہی پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات دیں۔

الیکشن کمیشن نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کو کتاب، جے یو آئی نظریاتی کو تختی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو ہلال نشان الاٹ کیا ہے۔

ای سی پی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو تلوار جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کو مکا کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ استحکام پاکستان پارٹی رجسٹرنہیں اس لیے انتخابی نشان کی اہل نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.