اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اسامہ ستی قتل کیس کے 3 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسامہ ستی قتل کیس کے ملزمان مدثر مختار، سعید احمد اور شکیل نے ضمانت پر رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کیاجس پر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عابدہ سجاد کی جانب سے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ظمانتیں مسترد کر دی گئیں۔
دوران سماعت مدعی کی جانب سے راجہ فیصل یونس اور ملزمان کی جانب سے راجا رضوان عباسی پیش ہوئے۔
وکیل مدعی کا عدالت میں کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کی دفعات نکالنے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہماری درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
جس پر عدالت کی جانب سے اسامہ ستی قتل کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.