اسامہ ستی قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، کیس سے ختم کی گئی دفعات بحال کردیں گئیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسامہ ستی قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات بحال کردیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار نے اسامہ ستی کیس کے حوالے سے محفوظ اہم فیصلہ سنادیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت ملزمان کی درخواست پر دہشت گردی کی دفعات ختم کردی تھیں۔
اسامہ ستی کے والد نے کیس سے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
عدالت عالیہ نے اسامہ ستی کے والد کی درخواست پر ان کے حق میں آج فیصلہ سنایا ہے۔
Comments are closed.