ارمڑ میں شہید پولیس اہلکار سمیع اللہ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ 4 ماہ سے تنخواہ سے محروم تھا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
سی سی پی او پشاور عباس احسن کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار کی مستقلی کا کیس محکمہ خزانہ میں زیرِالتواء ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مستقلی کے بعد سمیع اللہ کو تنخواہ کی ادائیگی شروع ہونا تھی۔
سی سی پی او پشاور نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کروا کے شہید اہلکار کی سرکاری اعزاز کے بعد نماز جنازہ ادا کی گئی۔
واضح رہے کہ پولیس اہلکار سمیع اللہ اشتہاری ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے۔
Comments are closed.