بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ارطغرل سے متاثر ہوکر امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا

ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کی شہرت تو دور دور تک پھیل چکی ہے، تاہم اس ڈرامے کو دیکھ کر ایک امریکی خاتون نے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا ہے۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست وسکنسن کی رہائشی ساٹھ سالہ خاتون نے ’ارطغرل غازی‘ دیکھنا شروع کیا تو وہ اس سے  متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکیں اور اسلام قبول کرلیا۔

انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے خدیجہ رکھ لیا ہے ڈرامے میں انہیں ترگت اور سلجان خاتون کے کردار کافی پسند آئے ہیں۔

امریکی خاتون نے بتایا کہ ڈرامے میں محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر وہ کافی متاثر ہوئیں اور ان کا زندگی کے بارے میں سوچ کا رخ تبدیل ہو گیا۔

خدیجہ کا کہنا ہےکہ انہیں تاریخ سے بہت زیادہ  لگاؤ ہے جس کی وجہ سے ان کی توجہ اس ترک ڈرامے کی طرف گئی اور مجھے اسلام کے بارے میں جاننے اور اس کا مطالعہ کرنےکا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے قرآن انگریزی میں کئی بار پڑھا اور اب میں پہلی فرصت میں ترکی جانا اور وہاں رہنا چاہتی ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.