بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ارشد ندیم کی ریکارڈ تھرو اور گولڈ میڈل، بھارت کے نیرج چوپڑا کی مبارکباد

کامن ویلتھ گیمز 2022 کے مینز جیولن تھرو ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر بھارت کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔ 

نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو 90 میٹر کراس کرنے اور نئے ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی ہے جبکہ پاکستانی ایتھلیٹ کے لیے آئندہ مقابلوں کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔ 

پاکستان کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ، نیزہ باز ارشد ندیم کے میاں چنوں میں واقع آبائی گاؤں دوستوں اور فیملی کی جانب سے خوب جشن منایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ایونٹ میں ارشد ندیم نے 90 میٹر سے زائد کی ریکارڈ تھرو کی تھی جس کے ساتھ ہی وہ کامن ویلتھ گیمز میں سب بڑی تھرو کرنے والے ایشیائی ایتھلیٹ بھی بن گئے۔ 

واضح رہے کہ ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروانے کے ساتھ ساتھ ارشد ندیم 90 میٹر کی تھرو کرنے والے اسپیشل کلب میں بھی شامل ہوگئے جبکہ ان کے حریف بھارت کے نیرج چوپڑا کی سب سے بڑی تھرو 89.94 میٹر ہے۔ 

حال ہی میں ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیرج انجری کا شکار ہونے کے باعث کامن ویلتھ گیمز میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.