برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز 2022ء اور قونیہ میں اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
ارشد ندیم کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں اپنے والدین کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔
ارشد ندیم نے اپنی پوسٹ کے کیشن میں لکھا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی خوشی وہ ہوتی ہے جب آپ کے والدین کی دعاؤں اور کئی گھریلو و معاشی قربانیوں کے بعد آپ کامیابی کے سفر پر گامزن ہوجائیں اور یہ سب دیکھ کے آپ کے والدین بے انتہا خوش اور پُر اطمینان ہوں۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے 2 میڈل جیتے ہیں۔
گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی پر کہنا تھا کہ 2 میڈل جیتنے پر خوشی ہے، بہت محنت کر کے کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی طرح پاکستانی ایتھلیٹس کو بھی سہولتیں ملنی چاہئیں، وسائل دیے جائیں تو پاکستانی کھلاڑی دوسرے مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیت سکتے ہیں۔
Comments are closed.