بدھ20؍ربیع الثانی 1444ھ16؍نومبر 2022ء

ارشد شریف کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ جیونیوز نے حاصل کر لی

صحافی ارشد شریف کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کر لی، پوسٹ مارٹم رپورٹ 7 صفحات پر مشتمل ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے 2 صفحات پر ارشد شریف کے اسکیچ ہیں، اسکیچز میں ارشد شریف کو لگنے والے زخموں کی تفصیل کے ساتھ نشاندہی کی گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی پروفائل کیس ہونے کے باعث پوسٹ مارٹم رپورٹ تحریر کرنے کو ترجیح دی، ٹائپنگ میں رپورٹ کی تبدیلی کے خدشات تھے۔

کینیا کے نیوز چینل کی کرائم رپورٹر نگینہ کروری نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی کینیا پولیس کی تحقیقات تضادات سے بھری ہوئی ہے۔

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کو جمع کروا دی گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ ارشد شریف کی والدہ اور دونوں بیویوں کو دے دی گئی۔

اس کے علاوہ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اٹارنی جنرل کو بھی دے دی گئی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت زخم آنے کے 10 سے 30 منٹ کے درمیان ہوئی، ان کی موت دماغ اور دائیں پھیپھڑے متاثر ہونے سے ہوئی، ان کی لاش پر 12 زخم پائے گئے تھے۔

پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کے کیس میں کینیا میں مقیم وقار احمد اور ان کی اہلیہ کو نیروبی میں انڈیپنڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی بائیں آنکھ کے گرد سیاہ نشان تھا، ان کی گردن کے بائیں جانب زخم موجود تھا، ان کی کمر کے بالائی حصے پر زخم کا نشان پایا گیا، کمر پر موجود زخم کے گرد سیاہ نشان موجود تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کے دائیں ہاتھ کے چار ناخن موجود نہیں تھے، ان کی دائیں کلائی پر رگڑ کا نشان موجود تھا، ان کی کھوپڑی کی بائیں جانب کی ہڈی غائب تھی، ارشد شریف کے دماغ کے بائیں جانب کا حصہ متاثر ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.