پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

ارشد شریف کیس، تحقیقاتی ٹیم کا دوسرا اجلاس، اہم فیصلہ

صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کیس کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا دوسرا اجلاس ہوا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جے آئی ٹی کا اجلاس سی پی او ہیڈ کوارٹرز کے دفتر میں ہوا۔

دوران اجلاس ایس پی صدر کو ارشد شریف کے لواحقین سے رابطہ کرکے جے آئی ٹی کی ملاقات کروانے کی ہدایت کی گئی۔

ترجمان کے مطابق جے آئی ٹی نے ارشد شریف کے خاندان اور دیگر شہادتیں ریکارڈ کروانے والے افراد کی لسٹیں مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق جے آئی ٹی ارشد شریف کیس پر روزانہ میٹنگ کرے گی اور پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.