کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جعلی پولیس مقابلے میں ارسلان محسود قتل کیس کا چالان جمع کرانے کے لئے پولیس کو 8 جنوری تک کی مہلت دے دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں جعلی پولیس مقابلے میں ارسلان محسود کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے کیس کا چالان جمع نہیں کروایا جاسکا۔
کیس کے تفتیشی افسر نے چالان جمع کروانے کےلیے مزید مہلت طلب کی جس پر عدالت نے چالان جمع کے لیے 8 جنوری تک کی مہلت دے دی، کیس میں گرفتار 3 ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
ملزمان میں سابق ایس ایچ او اعظم گوپانگ، پولیس اہلکار عمیر اور توحید مقدمے میں نامزد ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں ارسلان محسود کو مبینہ مقابلے مارنے کا دعویٰ کیا تھا ۔
Comments are closed.