اردو کے نامور نقاد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ امریکا میں 91 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔
گوپی چند نارنگ 11 فروری 1931 کو بلوچستان کے علاقے دُکی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اردو تنقید میں ساختیات اور اُسلوبیات کی بحثوں کی ابتدا کی۔ اردو کے چاروں بڑے شاعروں میر، غالب، انیس اور اقبال پر بےمثل کتابیں لکھیں۔
مرحوم کی لسانیات اور فکشن پر بھی گہری نظر تھی۔ گوپی چند کو بھارتی حکومت نے 2004 میں پدما بھوشن ایوارڈ اور حکومت پاکستان نے 2012 میں ستارہ امتیاز عطا کیا تھا۔
Comments are closed.