جمعرات 11؍ذیقعد 1444ھ یکم؍جون 2023ء

اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللّٰہ اور شہزادی رجواہ کی شادی ہوگئی

اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللّٰہ اور شہزادی رجواہ خالد السیف کی شادی ہوگئی۔

شادی کی تقریب قصر زہران میں منعقد ہوئی۔ شہزادی رجواہ خالد، شہزادہ ہاشم بن عبداللّٰہ دوم اور شہزادی سلمیٰ بنت عبداللّٰہ دوم کے ساتھ محل آئیں۔

اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم اور ملکہ رانیہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

اردن کے شاہی خاندان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی اس پرمسرت موقع پر لی گئی تصاویر شیئر کی گئیں۔

شاہ عبداللّٰہ نے ولی عہد حسین بن عبداللّٰہ کو انصاف اور ملک کے دفاع کی نشانی کے طور پر تحفتاً ایک تلوار پیش کی۔

شاہی جوڑے کی شادی میں امریکی خاتون اول جل بائیڈن اور نیدرلینڈ کے بادشاہ نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں 3 ہزار مہمان موجود ہیں، سوئیڈن کی شہزادی وکٹوریا اور جاپان کی شہزادی تاکاماڈو نے بھی شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.