اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ اور سعودی خاتون رجوہ السیف کی شاہی شادی میں توجہ کا مرکز بننے والا سفید عروسی جوڑا لبنانی ڈیزائنر ایلی صاب (Elie Saab) نے تیار کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کی شاہی شادی کے لئے لبنانی فیشن ڈیزائنر ایلی صاب کا انتخاب کیا گیا ہے، تاہم اس خبر کو شاہی شادی کے بعد بھی خفیہ رکھا گیا اور اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
تاہم لبنانی فیشن ڈیزائنر ایلی صاب کے ترجمان مارلین موسینو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہی شادی کا آئیکونک لباس ایلی صاب نے ہی ڈیزائن کیا ہے۔
مارلین موسینو کے مطابق ایلی صاب نے اس شاہی شادی کی تقریب میں صرف دلہن کا عروسی جوڑا ہی ڈیزائن نہیں کیا بلکہ شادی میں شریک برطانوی شہزادی آف ویلز، کیٹ مڈلٹن نے بھی ان ہی کا ڈیزائن کیا ہوا ہلکے گلابی رنگ کے گاؤن کا انتخاب کیا تھا۔
Comments are closed.