بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

ارجنٹینا: قدرتی جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے میں مشکلات

ارجنٹینا کے جنوبی صوبے میں نیچرل ریزرو میں لگی آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 

دو ہفتوں کے دوران 17 ہزار ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہوگئی۔ اس محفوظ قدرتی جنگل میں ایسے دیسی درختوں کی اقسام موجود ہیں جن کی لمبائی 130 فٹ تک ہے۔

فائر فائٹرز کو تیز ہواؤں کے باعث صوبے ٹیرا ڈیل فیوگو میں جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

صوبائی گورنر کے مطابق آگ ایک ایسے پیچیدہ علاقے میں لگی جس تک رسائی مشکل ہے اور جہاں ہوا مسلسل بدلتی رہتی ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی موسم کی صورتحال بہتر ہونے کی توقع نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جنگلات کی آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.