ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ 4 اراکین کو غائب کئے جانے سے متعلق الزام کو یکسر مسترد کرتا ہوں۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ بد قسمتی سے ناراض اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیاجا رہا ہے۔
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کے دن لالہ بلوچ ایوان میں پہنچ گئے تھے، رشید بلوچ نے تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کےحوالے سے ووٹ بھی دیا تھا۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ ناراض اور اپوزیشن اراکین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
Comments are closed.