جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اراکین اسمبلی بھاگ رہے ہیں، اسی لیے عمران خان کو ہارس ٹریڈنگ یاد آگئی، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت کے اراکین قومی اسمبلی اور اراکین صوبائی اسمبلی بھاگ رہے ہیں تو عمران خان کو ہارس ٹریڈنگ یاد آگئی۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ  اپنا مطلب تھا تو پورا چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چوری کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ کس کو بے وقوف بنارہے ہیں، ویڈیو بنانے، ریلیز کرنے، پیسے لینے اور دینے والے یہ خود ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم خفیہ رائے شماری کی حمایت نہیں کرتی، اِن کا دہرا معیاربے نقاب کرنا چاہتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ  انتخابی اصلاحات بندہ تابع دارکے ساتھ بیٹھ کر نہیں ہوسکتیں، بیک ڈوررابطوں کو ضرورت انھیں ہے جومشکل میں ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ  نالائق کےلیے نظام انصاف جھونکنا عقلمندی نہیں، اِنھیں ن لیگ کی جیت نظر آرہی ہے،  عطا تارڑکی گرفتاری جیسے ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.