لیموں پانی کی افادیت سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن اب طبی ماہرین نے ادرک پانی کے بھی بےشمار طبی فوائد بتا دیے ہیں۔
ادارک ہمارے کھانوں میں عام استعمال کی جاتی ہے اور عموماً سب کے ہی گھروں میں موجود بھی ہوتی ہے، اس کے پانی کا نہار منہ استعمال موٹاپے کے خاتمے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک پانی کا باقاعدگی سے استعمال ہائی بلڈپریشر کو کم کرتا ہے، اس میں موجود اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ اور اینٹی آکسیڈنٹ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
ادرک پانی نظام انہضام کی خرابیوں کو دور کرتا ہے اور جوڑوں کے درد سے نجات دلاتا ہے۔
ادرک پانی بنانے کا طریقہ:
تھوڑی مقدار ادرک کے ٹکڑے، ڈیڑھ لیٹر پانی اور ایک لیموں لیں۔ پانی کو ابلنے کیلئے چولہے پر رکھیں، جب پانی ابلنے لگے تواس میں ادرک کے ٹکڑے ڈال دیں اور 15سے 20منٹ تک ہلکی آنچ پر اسے ابلنے دیں۔
پانی ابالنے کے بعد اسے ٹھنڈا کریں اور لیموں شامل کرکے پئیں، طبی ماہرین کہتے ہیں اگر یہ نسخہ صبح نہار منہ استعمال کیا جائے تو زیادہ فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک پانی کے بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے ایک گلاس صبح ناشتے سے پہلے اور ایک گلاس رات کے کھانے سے پہلے ضرور پیا جائے۔
Comments are closed.